پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایشیا کپ 2022 میں مدِمقابل آرہی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ہائی وولٹیج میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے آخری پانچ میچز کا احوال یہاں بیان کیا جارہا ہے کہ جن میں سے دو اہم میچز میں پاکستان نے تاریخی کامیابی سمیٹی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021
یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور بھارت کی بد ترین ناکامی سے یاد کیا جاتا ہے۔
اس میچ میں قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی جبکہ اپنی اسی ناکامی کی وجہ سے بھارتی ٹیم ایونٹ میں سیمی فائنل میں پہنچنے بھی میں ناکام رہی۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019
کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جہاں بارش سے متاثرہ اس میچ میں قومی ٹیم کو 89 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایشیا کپ 2018 (سپر فور)
ایشیا کپ 2018 میں پاکستان کی پرفارمنس خاطر خواہ نہیں رہی تھی، جہاں اسے سپر فور میں بھارتی ٹیم نے 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
ایشیا کپ 2018 (گروپ اسٹیج)
اسی ٹورنامنٹ کے گروپ اسٹیج کے دوران بھارتی ٹیم 8 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی 2017 (فائنل)
پاکستان اور بھارت 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے آئے تو شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو تر نوالہ بنالیا تھا۔
اس ہائی وولٹیج گیم میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
Comments are closed.