بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

پاکستان اور بھارت کو فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتا، جوز بٹلر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو نہیں دیکھنا چاہتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ میں یہ پارٹی خراب کرنے کی پوری کوشش کروں گا تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کو فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہو۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے سیمی فائنل میں سڈنی میں مدِ مقابل ہوں گی۔

بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل جمعرات کو ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔

سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.