بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

پاکستان اور بھارت کا اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، کوچ نیپال کرکٹ ٹیم

نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ مونٹی دیسائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مونٹی دیسائی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کلاس بولرز کو آج ہمارے لڑکے فیس کر رہے تھے۔ 

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ بہتر نہیں تھی، فیلڈنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور افتخار احمد کی پارٹنرشپ بہت اچھی رہی۔ 

نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ایونٹ ہے، میں نے کراؤڈ کو بہت انجوائے کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیپال نے ایونٹ کےلیے کوالیفائی کیا، بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.