بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ کل برمنگھم میں کھیلا جائےگا، انگلینڈ کو سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس کی آخری میچ میں انگلینڈ کو زیر کرنے کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میں 9 وکٹ اور دوسرے میچ میں 52 رنز سے شکست کے بعد گرین شرٹس پہلے ہی سیریز ہار چکی ہے، لیکن تیسرے اور آخری ون ڈے میں کپتان بابر اعظم پر امید ہیں جو غلطیاں ہوئی ہیں اسے نہیں دہرائیں گے اور جیت کے ساتھ ہی سیریز کا اختتام کریں۔

شاہ حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس میرے لیے کافی اہم ہے، والد نے 1988 میں آخری بار پاکستان کے لیے انفرادی میڈل جیتا تھا۔

قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی، وارم اپ کے لیے فٹبال سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔

قومی کرکٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے جاری رہا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.