پاکستان اور افغانستان نے دہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان ایف بی آر میں مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے متفقہ مسودے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا افغان وفد کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق افغان وفد کی سربراہی ریونیو لیگل سروسز کے ڈائریکٹر نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی ڈی جی انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز ساجداللّٰہ صدیقی نے کی۔
Comments are closed.