اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج رات 9 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

راشد خان کی قیادت میں افغان کرکٹ ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز جیت سکتی ہے۔

اگر افغان کرکٹ ٹیم سیریز جیت گئی تو یہ دنیا کی کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف سیریز میں اس کی پہلی کامیابی ہوگی اس طرح افغانستان ایک اور تاریخ رقم کرنے کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔

افغانستان نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

سیریز کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.