پاکستان اور افغانستان کا نام لیتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن کے قریب ایسٹر بنی آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے کہا کہ ’پاکستان کو نہیں ہونا چاہئے اور افغانستان کو ہونا چاہئے- لوگوں کو آزاد ہونا چاہئے‘۔ انہوں نے اپنا جواب شروع کیا تو وہ ایسٹر بنی کو اچانک قریب پا کر پیچھے ہٹ گئے۔
میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ خرگوش کی رکاوٹ صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے لان میں انڈے پھیرنے والے بچوں کے ایک گروپ کی صدارت کرنے کے چند لمحوں بعد ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے بعد پہلا موقع تھا کہ صدر بائیڈن کے منہ پر پاکستان کا لفظ آیا تھا۔
خیال رہے کہ ایسٹر کے موقع پر امریکا کے صدر وائٹ ہاؤس میں تقریب میں شریک تھے۔
ایسٹر بنی یا ایسٹر خرگوش کا تعلق دیوی ایسٹرے یا دیوی Astarte (بالترتیب بہار اور زرخیزی کی دیوی) سے تھا لیکن برسوں بعد جرمنوں نے اس افسانے کو جنم دیا کہ ایک ایسٹر بنی اچھے سلوک کرنے والے بچوں کو چیزیں دینے کا وعدہ کرتا ہے۔
Comments are closed.