فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کرے تو چانس ہے، جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اُمید پر دنیا قائم ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’ہارنا منع ہے‘‘ میں بات کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی ہوگی۔
محمد عامر نے کہا کہ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں میں کمیونیکیشن گیپ ختم ہونا چاہیے۔
پروگرام میں شریک آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اُمید تھی سری لنکا نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش ہوگی لیکن نہیں ہوئی۔
عماد وسیم نے بتایا کہ جب میں پاکستان ٹیم میں کھیل رہا تھا تو ورلڈ نمبر 2 تھا، اس پر محمد عامر نے سوال کیا کہ عماد وسیم نمبر 2 تھا پھر یہ قومی اسکواڈ سے کیوں ڈراپ ہوا؟
ہارنا منع ہے میں شریک سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ بہت اچھا کھیلا۔
Comments are closed.