انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ آج ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا۔
ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ آج دبئی سے بذریعہ مانچسٹر پھر برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگا۔
عبدالوحد بنگلزئی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے، وہ 10 روز دبئی میں آئیسولیشن میں رہیں گے جبکہ غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں دونوں کھلاڑی ایونٹ کےلئے دستیاب ہوں گے۔
آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 14 جنوری سے شروع جبکہ فائنل پانچ فروری کو شیڈول ہے۔
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جنوری کو پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گی۔
Comments are closed.