بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

پاکستان امریکن ڈاکٹر آصف کے رکن کانگریس بننے کا امکان

امریکا میں پہلی بار پاکستان امریکن ڈاکٹر آصف محمود کے ایوان نمائندگان کا رکن منتخب ہونے کا امکان ہے۔

کھاریاں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آصف محمود کا کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی میں ری پبلکن رکن کانگریس یونگ کم سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔

دوسری جانب کنیٹیکٹ میں پاکستانی امریکن ڈاکٹر سعود انور کے تیسری بار ریاستی سینیٹ کا رکن بننے کا امکان ہے۔

ٹیکساس کی اسمبلی میں ڈاکٹر سلیمان لالانی، سلمان بھوجانی بھی قسمت آزما رہے ہیں، ٹیکساس ہی سے سہراب گیلانی بھی ایوان کارکن بننے کے امیدوار ہیں۔

اسی طرح کیلی فورنیا سے علی سجاد تاج تیسری بار میئر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں، صبینہ ظفر اور فرح خان ایک بار پھر کونسل کارکن بننے کی امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.