پاکستان امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان تھے۔
اس موقع پر تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
امریکی سفیر نے کہا کہ یہ ڈاک ٹکٹ دونوں ملکوں کی آزادی کی علامتوں کو نمایاں کرتا ہے، یہ ڈاک ٹکٹ دوستی کے 75 سال کا نشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری مستقبل کی شراکت داری کے ایک وژن کو ظاہر کرتا ہے، جب ہم مل کر کام کرتے ہیں تو ہم عظیم کام انجام دے سکتے ہیں۔
سیکرٹری خارجہ اسد مجید نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سات دہائیوں سے ہمارا کلیدی اقتصادی اور ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔
Comments are closed.