جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان رہا۔

کاروباری حجم ڈھائی سالوں میں ریکارڈ رہا مگر انڈیکس 925 پوائنٹس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے کم ہوئی۔

پی ایس ایکس میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا، 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے آغاز پر 450 پوائنٹس مثبت بھی ہوا لیکن پھر کاروباری دن میں مرحلہ وار گرتا رہا۔

ایک موقع پر ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 64 بھی ہوا، البتہ کاروبار کا اختتام 925 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 204 پر کیا۔

بازار میں آج 1 ارب 89 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 24 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 455 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.