پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی لمحہ: کاروبار کا ریکارڈ مثبت رجحان

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا ہے۔

آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعد کاروبار کے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2 ہزار 231 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے پر کھلی ہے۔

کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالی سال کے آخری…

معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ آج کا دن ہنڈریڈ انڈیکس کے ریکارڈ ساز اضافے کا دن ہو سکتا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری ہے اور 100 انڈیکس 2 ہزار 400 پوائنٹس کے تاریخ ساز اضافے کے بعد 43 ہزار 853 پر آ گیا ہے۔

عیدِ قرباں کی تعطیلات سے قبل 100 انڈیکس 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.