پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 28 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 207 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند اور کم ترین سطح کا فرق 206 پوائنٹس رہا۔
حصص بازار میں 24 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 51 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 694 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.