منگل22؍ربیع الثانی 1445ھ7؍نومبر2023ء

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت لہر ساتویں روز ٹوٹ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں چھ روز سے کاروبار کے مثبت اختتام کی لہر ساتویں روز ٹوٹ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار ہوا، انڈیکس نے اپنی بلندی کی نئی تاریخ 54 ہزار 312 ریکارڈ کی، لیکن کاروبار کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پر کیا۔ 

حصص بازار میں 50 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے 18 ارب 25 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ 

یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 748 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.