اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

پاکستان آنے کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم اپنے ملک سے روانہ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ پاکستان آنے کے لیے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہو گیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز  14 اپریل کو لاہور سے ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی ہو گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی صحتیابی کے لیے پیغام جاری کردیا۔

ان سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.