بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتیوں کو پسند نہ آیا،  بھارتی نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو دھمکیاں دے دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں، آسٹریلوی ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹا گرام پر دھمکیاں دی گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹjyot.isharma391 سے دی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھمکیوں کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی ملوث نکلا، مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنے کیلئے بھارت یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کرچکا ہے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورۂ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

دورۂ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئیں، نیوزی لینڈ کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کردیا تھا۔

حال ہی میں آسٹریلیا نے مکمل سکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا تھا، آسٹریلیا نے 24 سال بعد اپنی ٹیم بھیجی جو راولپنڈی میں اپنے میچز کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.