پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج انگلینڈ سے اپنا آخری اور اہم ترین میچ کھیلے گی۔
سیمی فائنل تک رسائی کیلئے گرین شرٹس اعداد و شمار کے عجیب و غریب کھیل سے دوچار ہے۔
میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بناتا ہے تو اسے انگلینڈ کو 13رنز پر آل آؤٹ کرنا ہو گا، (یعنی 288 یا اس سے زیادہ رنز سے فتح) جبکہ اگر پاکستان پہلے بولنگ کرتا ہے تو انگلینڈ کو 50 رنز پر آؤٹ کرنا ہے اور اسے یہ ہدف ڈھائی اوور یعنی 15 گیندوں میں حاصل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے قبل ماہرین نے فیورٹ قرار دیا تھا لیکن مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔
1999 کے بعد چھ ورلڈ کپ میں یہ پانچواں موقع ہوگا جب پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہ سکتی ہے۔
Comments are closed.