بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان آئندہ دو سال ابوظبی ڈائیلاگ کی صدارت کرے گا، ذلفی بخاری

ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ دو سال ابوظبی ڈائیلاگ کی صدارت کرے گا۔ ابوظبی ڈائیلاگ کا انعقاد رواں سال کے آخر میں ہو گا۔

ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ابوظبی ڈائیلاگ کی آئندہ 2 سال کے لیے صدارت پاکستان کے لیےاعزاز ہے، یہ اوورسیز پاکستانی محنت کشوں کے حقوق کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کی پذیرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پر لیبر قوانین کے لیے بہتر ایکوسسٹم بنا سکتے ہیں۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ یہ محنت کشوں کو بااختیار اور ان کا تحفظ یقینی بنانے  کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابوظبی ڈائیلاگ کے ذریعے عالمی سطح پر لیبر مہارت کو اپ گریڈ کیا جاسکے گا۔ ابو ظبی ڈائیلاگ کے 2008 میں قیام کے بعد پاکستان کے حصے میں یہ اعزاز پہلی بار آیا ہے۔ ابوظبی ڈائیلاگ لیبر اوریجن کے 12 ایشیائی اور 6 خلیجی ملکوں پر مشتمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.