پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

پاکستانی ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ٹیم کے خفیہ ہتھیار کا نام بتادیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے سری لنکا کے خلاف میچ کےلیے پاکستان کے خفیہ ہتھیار کا نام بتادیا۔

حیدر آباد دکن میں میڈیا سے گفتگو میں گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کی تیاریوں میں مکی آرتھر ہمارا اہم ہتھیار ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں ٹیم پاکستان اپنا دوسرا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹیم میٹنگ میں مکی آرتھر نے سری لنکن پلیئرز کے بارے میں کافی تفصیلی پوائنٹس بتائے، وہ پہلے لنکن ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں، اس لیے انہیں اُن کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے۔

گرین شرٹس کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بطور ٹیم ہر حریف اور اس کی صلاحیتوں کا احترام کرتے ہیں، ہم بطور ٹیم اس بات پر فوکسڈ ہیں کہ ہمیں جیت کے لیے کس طرح پرفارم کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کیا لیکن یہ تشویش کی بات نہیں ہے، یقین ہے کہ بہت جلد ٹیم اپنا بہترین کھیل پیش کرے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان سامنے آیا ہے۔

گرانٹ بریڈ برن نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد کی کنڈیشنز کے بارے میں مختلف معلومات کی بنیاد پر اپنا ہوم ورک کیا ہے، یہاں ہونے والے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم پاور پلے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پا رہے، کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں ابھی وہ ٹیمپو نہیں مل رہا جو ہم چاہتے ہیں، ہم پلیئرز سے متاثر کن پرفارمنس چاہتے ہیں، اس وقت ہمارا فوکس کل کے میچ میں 2 پوائنٹس حاصل کرنے پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.