وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلوں کے فائنل کیلئے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے لیے دعا گو ہوں۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ہیرو جولین اسٹار ارشد ندیم کے لئے دعا گو ہوں وہ پاکستان کے لئے اولمپک میڈل جیت کر لائے۔
انہوں نے لکھا کہ ’پوری پاکستان قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے اللہ کی رضا اور نبی آخرالزمان کے صدقے وہ کامیاب ہوگا، انشاءاللہ، اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کا حامی و ناصر ہو۔‘
یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے، جیولین تھرو (نیزا بازی) کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے، جیولین تھرو کے فائنل مقابلے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
Comments are closed.