بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

پاکستانی گالفرز کی ایشین پیسیفک ایمیچر گالف چیمپئن شپ میں شرکت

پاکستان کی 4 رکنی ایمیچرز ٹیم ایشین پیسیفک ایمیچر گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

پاکستان کے 4 نوجوان گالفرز سلمان جہانگیر، یشعل شاہ، عمر خالد اور صائم شازلی تھائی لینڈ میں ہونے والی 13ویں پیسیفک ایمیچر گالف چیمپئن شپ میں شرکت رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت 39 ممالک کے 120 گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔

ایونٹ کا پہلا راؤنڈ 27 اکتوبر سے شروع ہو گا جس کا فائنل 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

چیمپئن شپ میں جاپان کے گالفرز اعزاز کا دفاع کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.