ملک میں موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے بھی سیاست دانوں کے لیے ایک پیغام جاری کردیا۔
محمد عامر نے لوگوں کو جمع کرنے کے لیے سیاست دانوں کے اس جذبے کو پاکستان کو ٹھیک کرنے کی خاطر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر نے لکھا کہ جتنا جذبہ ہمارے سارے سیاستدان لوگ جمع کرنے میں لگا رہے ہیں، اللّٰہ کرے اتنا جذبہ پاکستان ٹھیک کرنے میں آجائے تو کیا بات ہے۔
خیال رہے کہ پارلیمان کے اصل معرکے سے پہلے اسلام آباد کی سڑکوں پر پنجہ آزمائی کے لیے سیاسی پارہ بلند ہوگیا، جبکہ شہر اقتدار اکھاڑا بن گیا۔
ایک طرف حکومتی پاور شو کے لیے پی ٹی آئی ورکرز اور سپورٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تاریخی جلسہ کرنے اور 10 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا چیلنج دیا ہوا ہے۔
دوسری جانب مریم نواز اور حمزہ شہباز گوجرانوالہ سے لیگی شیروں کا قافلہ لے کر اسلام آباد کی طرف نکلنے کے لیے تیار ہیں۔
ادھر جمعیت علماء اسلام کے ارکان بھی سری نگر ہائی وے اور جی نائن پارک میں گزشتہ روز سے ہی پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.