پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے کرکٹرز کو جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے دو کرکٹرز کو جنوبی افریقہ لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی، جن کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے ان کا تعلق موجودہ اسکواڈ سے نہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ضروری کارروائی مکمل کرنے پر این او سی جاری ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا اختتام 15 جنوری کو ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 9 فروری سے ہونا ہے، ممکنہ طور پر قومی کرکٹرز آرام کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ این او سی کے لیے کیس ٹو کیس فیصلہ کرے گا، پی سی بی کھلاڑیوں کے معاہدہ چھوڑنے کی صورت میں ازالے کی پالیسی اپنا سکتا ہے۔
Comments are closed.