ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری ڈاکٹر ابوذر محمد افضل کو نائجیریا میں اغواکاروں سے رہائی مل گئی ہے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ڈاکٹر ابوذر کی رہائی ممکن بنانے پر نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر ابوذر محمد افضل 3 ماہ سے اغواکاروں کی قید میں تھے، انہیں درجنوں مسافروں سمیت 28 مارچ 2022 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
گزشتہ رات رہا کیے گئے 7 یرغمالیوں میں ڈاکٹر ابوذر واحد غیر ملکی ہیں جنہیں رہائی ملی ہے جبکہ ایک ماہ قبل 13 دیگر یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔
ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر ابوذر نے پاکستان اور نائیجیریا کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ مذاکرات کار اور رہائی کی کوشش کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِمملکت برائے خارجہ اُمور حنا ربانی کھر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ابوذر کو ابوجہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے سفری دستاویزات جاری کر دیے ہیں اور وہ آج رات نائیجیریا سے پاکستان روانہ ہوں گے۔
Comments are closed.