پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج حیدر آباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔
کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔
کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن بھی کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل وارم اپ میچ شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی باقاعدہ مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
Comments are closed.