ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ابتدائی 2 میچوں میں شکست کے بعد کھلاڑیوں سے زیادہ مداح پریشان اور ٹینشن میں دکھائی دیے۔
پہلے 23 اکتوبر کو بھارت اور پھر 27 اکتوبر کو بظاہر کمزور ٹیم زمبابوے سے شکست کے بعد تو مداحوں نے قومی ٹیم کے لیے دعائیں کرنا بھی شروع کر دی تھیں۔
ان 2 میچوں میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس سے مداح بہت زیادہ پریشان اور ٹینشن میں مبتلا ہو گئے تھے۔
سوشل میڈیا ہو یا دوستوں کی محفل، ہر کوئی اگر مگر سے متعلق گفتگو کرتا دکھائی دیا۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے مداحوں کی ٹینشن اور اگر مگر کے کم کرنے کا سلسلہ 30 اکتوبر سے شروع ہوا جب قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز کو 6 وکٹ سے شکست دی۔
گرین شرٹس نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے مداحوں کی ٹینشن جنوبی افریقا کو شکست دے کر مزید کم کی۔
پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے متعلق مداحوں کی ٹینشن آج (6 نومبر کو) اس وقت ختم ہوئی جب نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دی جس کے بعد صورتِ حال یہ بنی کہ گرین شرٹس کو صرف بنگلا دیش کو ہرانا تھا۔
یوں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر 11 دن بعد مداحوں کی ٹینشن کو ختم کر دیا۔
Comments are closed.