پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

پاکستانی ٹیم میلبرن سے پرتھ روانہ

آسٹریلیا میں موجود پاکستانی اسکواڈ بھارت سے میچ کے بعد میلبرن سے پرتھ روانہ ہوگیا۔

قومی اسکواڈ  کل صبح 10 بجے پرتھ میں نیٹ سیشنز میں حصہ لے گا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ زمبابوے کے خلاف پرتھ میں 27 اکتوبر کو کھیلے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ اس شکست کو یہاں چھوڑ کر آگے جانا ہے، اچھا کھیلنا ہے، اچھا میچ ہوا، ہم نے اچھی ایفرٹ کی، ہمارے ہاتھ میں ایفرٹ ہے جو ہم نے کی، کچھ غلطیاں ہوئیں اس سے سیکھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا۔

بھارت کی جانب سے میچ میں ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کی اور  4 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 53 گیندوں پر 82 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.