دورۂ پاکستان پر آئے ایک شخص کو کراچی میں ٹرک آرٹ والے جوتے بہت پسند آئے اور اُنہوں نے یہ جوتے اپنے بیٹے کے لیے خرید لیے۔
مسٹر نیکو رابن نامی ایک صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرک آرٹ والے جوتوں کی تصویر شیئر کی۔
کراچی میں ایک نامعلوم ہینڈ پینٹر نے گہرے اور شوخ رنگوں اور روایتی پاکستانی ٹرک آرٹ پیٹرن کے ساتھ سادہ سفید جوتوں کی شکل کو مکمل طور پر بدل دیا۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ’خدا میرے والد کو سلامت رکھے، جنہوں نے پاکستان میں جاکر کراچی سے یہ ہاتھ سے پینٹ کیے ہوئے جوتے لیے۔‘
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ٹرک آرٹ والے رنگین جوتوں کو بہت پسند کیا جارہا ہے، جو کہ عالمی سطح پر پاکستان ثقافت کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
Comments are closed.