جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں معاہدہ

پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں کینٹیبری میجیشئینز سے معاہدہ ہو گیا۔

فاطمہ ثناء خواتین سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی میں کینٹیبری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی۔

قومی ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو ابتدائی 6 میچز کے لیے سائن کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر فاطمہ ثناء قومی ٹیم کے ساتھ دورۂ نیوزی لینڈ پر تھیں۔

اس حوالے سے فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثناء اس سے قبل کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) بھی کھیل چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.