پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ یاسر نقوی نے کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی لبرل پارٹی کی لیڈرشپ کے الیکشن میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
صوبہ اونٹاریو میں پریمیئر ڈگ فورڈ کی سربراہی میں پروگریسو کنزرویٹو پارٹی کی حکومت ہے اور اس وقت اونٹاریو لبرل پارٹی کو صوبائی پارلیمنٹ میں بہت کم نشستیں حاصل ہیں۔
اونٹاریو لبرل پارٹی کی لیڈرشپ کے الیکشن کو اہم مانا جا رہا ہے اور اس میں یاسر نقوی سمیت مختلف امیدوار میدان میں ہیں جن کے درمیان حتمی مقابلہ نومبر میں ہو گا۔
اگر اگلے صوبائی الیکشن میں لبرل پارٹی زیادہ نشتیں حاصل کرتی ہے تو پارٹی لیڈر صوبے کا پریمیئر ہوگا۔
یاسر نقوی مضبوط امیدواروں میں تصور کیے جا رہے ہیں۔ وہ اونٹاریو میں صوبائی وزیر اور اٹارنی جنرل کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.