پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کو امریکا کی خواتین رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فرح عباسی نے نفسیاتی مسائل کے علاج میں ایمان اور ثقافت کی افادیت کو تسلیم کرایا ہے۔
واشنگٹن میں امریکی وزیر صحت کی میزبانی میں وومن آن دی فرنٹ لائنز: سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فرح عباسی کو ایوارڈ دیا گیا۔
مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کام کرنے والی ڈاکٹر فرح عباسی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ذہنی بیماریوں کے علاج میں مذہب اور سماجی پس منظر اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیتھ لیڈرز، کمیونٹی لیڈرز اور ماہر نفسیات کو مل کر کام کرنا چاہیے اور انہیں ایوارڈ اسی کام پر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.