پاکستانی نژاد کونسلر عروج شاہ کو لیڈر آف کونسل اولڈہم جبکہ کونسلر شاہد مشتاق کو ڈپٹی لیڈر آف کونسل اولڈہم منتخب کرلیا گیا۔
اس موقع پر کونسل لیڈر عروج شاہ نے کمیونٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آپ کو مایوس نہ کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاؤں گی۔
ڈپٹی لیڈر شاہد مشتاق نے لیبر پارٹی کے کونسلرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھاری ذمہ داری ہے، مشکل وقت اب شروع ہوا ہے۔
Comments are closed.