پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے برطرفی پر سی این این کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا۔
صائمہ محسن نے ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں دائر مقدمے میں سی این این پر نسلی امتیاز برتنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
اس حوالے سے ایک بیان میں صائمہ محسن کا کہنا ہے کہ 2014 میں اسرائیل میں رپورٹنگ کے دوران زخمی ہو کر معذور ہو گئی تھی، معذوری کے بعد سی این این سے بطور پریزنٹر کام مانگا تو انکار کر دیا گیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے کہا کہ سی این این انتظامیہ نے کہا کہ آپ ویسی نہیں دکھتیں جیسی ہم چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی این این نے مجھے نسلی اور معذوری کی بنیاد پر امتیاز کا نشانہ بنایا۔
لندن کا ایمپلائمنٹ ٹریبونل صائمہ محسن کے دعوے کی سماعت آج کرے گا۔
سی این این انتظامیہ نے صائمہ محسن کے الزامات پر تبصرے سے گریز کیا۔
Comments are closed.