امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزا نہ دینے یا ان کی درخواست مسترد کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔
پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے، پاکستانی نژاد امریکیوں و دیگر اوورسیز پاکستانیوں کا اپنی مادرِ وطن کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ درخواست گزاروں کو ویزوں سمیت ہر ممکن قونصلر مدد فراہم کرتا رہتا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ نیویارک، شکاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس کے قونصلیٹ سے باآسانی ویزا لیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویزا درخواستوں پر ساتوں دن اور 24 گھنٹے آن لائن کارروائی کی جاتی ہے۔
Comments are closed.