برطانوی حکومت نے انڈر گراؤنڈ ریلوے لائن الزبتھ لائن لندن میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوان کو ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کر دیا۔
33 سالہ برٹش پاکستانی رضوان جاوید نے گزشتہ 10 برس کے دوران انڈر گراؤنڈ ریلوے لائن الزبتھ لائن لندن میں کام کرتے ہوئے 29 افراد کی جانیں بچائی ہیں۔
پاکستانی نوجوان کی اس خدمت کے پیشِ نظر برطانوی حکومت نے ایم بی اعزازات کی جاری کردہ تازہ فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان نے کہا کہ یہ صرف لندن کا ہی نہیں پاکستان کا بھی مسئلہ ہے اس لیے چاہتا ہوں کہ مستقبل میں اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کروں تاکہ ذہنی تناؤ کا شکار افراد خودکشی کرنے کی بجائے اس کا حل تلاش کر سکیں۔
Comments are closed.