پاکستانی نوجوان کو نائیجیریا میں دہشت گردوں نے اغوا کرلیا۔ مغوی پاکستانی نوجوان ابوذر افضل کا تعلق ملتان سے ہے جسے دہشتگردوں نے 2 ماہ سے قید کر رکھا ہے۔
ابوذر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر قتل کی دھمکی دے دی ہے۔
پاکستانی نوجوان ابوذر محمد افضل نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت مشکل وقت میں میری مدد کرے۔
ابوذر افضل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری رہائی دلوانے میں کردار ادا کریں۔
Comments are closed.