پاکستان کے 14 سالہ نوجوان اعظم طارق نے سعودی عرب میں ہونے والے مقابلہ قرأت میں شرکت کی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی نوجوان اس ہفتے ہونے والے مقابلے میں اپنے ملک کے واحد نمائندے تھے۔
اس حوالے سے اعظم طارق نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں قرآن مجید کے حفظ، تلاوت اور تفسیر کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینا بہت بڑی کامیابی اور سیکھنے کا قابل ذکر تجربہ تھا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ساتویں جماعت کے طالب علم اعظم طارق مقابلے کے فائنل راؤنڈ تک پہنچے جس پر انہیں 5 ہزار ریال اور اچیومنٹ سرٹیفکیٹ کا انعام دیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس مقابلے کا اہتمام سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے کیا تھا جس کی اختتامی تقریب میں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز 10 لاکھ ڈالر کے انعامات تقسیم کیے۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان اعظم طارق سمیت 117 ممالک سے تعلق رکھنے والے 166 امیدواروں نے پانچ مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔
Comments are closed.