پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
ریاض سے موصولہ اطلاع کے مطابق سعودی عرب میں متعین سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور افسران نے پاکستانی بائیکرز کا استقبال کیا۔
جبکہ پاکستانی سفارت خانہ میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی اور بائیکرز کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔
6 جنوری کو لاہور سے چلنے والا قافلہ سعودی عرب میں 15 دن قیام کرے گا۔ پاکستانی موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کیلیے آج ریاض سے مکہ روانہ ہو گا۔
Comments are closed.