بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی معیشت پر سی پیک کے زبردست اثرات ہوں گے، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سی پیک کے پاکستان کی معیشت پر زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔

اسلام آباد میں چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان چین کے مختلف شعبوں میں ترقی کے تجربات سے سیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پاکستان کی معیشت پر زبردست اثرات مرتب ہوں گے، گوادر بندرگاہ پورے خطے میں امن اور ترقی کو یقینی بنائے گی۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ گوادر افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کے لیے مختصر ترین راستہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین میں آئی ٹی، سائبر سیکیورٹی اور زراعت میں تعاون بڑھانےکی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عالمی تبدیلی بالادستی کے بجائے اصولوں پر مبنی ہونی چاہیے، افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان اور چین کوشاں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.