ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ایسی اصلاحات کی حمایت کرتے رہیں گے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزاد اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.