عالمی ماہرِ معیشت عاطف میاں کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بحران سے تباہی کی طرف جا رہی ہے، نظام بے لگام ہو رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں عالمی ماہرِ معیشت عاطف میاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی رفتار تیزی سے کم اور قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ افراطِ زر اور بڑے خسارے کی وجہ کرنسی کی مسلسل چھپائی ہے، بے وقوفانہ پالیسیوں نے پاکستان کی معاشی پیداواری صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
عاطف میاں نے کہا ہے کہ حالیہ اعداد و شمار میرے جنوری میں ناقص پالیسیوں کے بیان کی دلیل ہیں، فنانسنگ یا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے واضح ہے کہ ہمیں 10 ارب ڈالرز غیر ملکی سرمائے کی کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات اور درآمدات کم کر کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا فرق کم کیا جا سکتا ہے۔
عالمی ماہرِ معیشت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں سیاستدانوں اور جرنیلوں میں آپس کی لڑائی سے انتشار دیکھا ہے۔
عاطف میاں نے یہ بھی کہا ہے کہ خود غرضی اور اقتدار پر قبضے کے لیے جھڑپوں نے ملک کو اس تباہی تک پہنچایا ہے۔
Comments are closed.