dog screening hookup to laptop gina valentina melissa moore hookup hotshot 2010 free hookup apps hookup Roosevelt New Jersey hookup Uniondale

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا، رویندرا جڈیجا

بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا۔ 

دبئی  میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہائی پریشر ہوتا ہے، اس میچ میں کامیابی کےلیے سب نے ہی حصہ ڈالا۔ 

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر ان کے ڈپریشن کی وجہ زیرِ بحث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بیٹرز، اسپنرز اور فاسٹ بولرز نے اچھا پرفارم کیا، میچ کے بعد میٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ دباؤ میں کھیل کر جب پرفارم کریں تو آنے والے میچز کےلیے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کے اسپنرز کو دیکھ کر میرا بیٹنگ نمبر تبدیل کیا۔

انہوں نے نئے قانون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے بعد ٹیموں کو مقررہ وقت میں اوورز ختم کرنا پڑیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے چیلنج بھی تھا۔

رویندرا جڈیجا نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے تینوں فاسٹ بولرز اچھے ہیں، انہوں نے اچھی جگہ پر گیندیں کیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا۔

نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ نسیم شاہ تیز نوجوان بولر ہیں، انہیں پتہ ہے کہ کہاں گیند کرنا ہے، نسیم شاہ یہ بھی جانتے ہیں کہ کس بیٹر کو کیسے بال کرنا ہے۔

آخری اوورز سے متعلق رویندرا جڈیجا نے کہا کہ آخری اوورز میں کوئی بھی بولر ہو دباؤ میں رہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.