پاکستانی باکسر عزت خان کاکڑ نے بی کے ایف سی فائٹ میں اپنے انگلش حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔
برمنگھم الباما میں ہونے والی ککس باکسنگ فائٹ میں عزت خان کاکڑ نے صرف 2 منٹ میں انگلش حریف کرس سارو کو ناک آؤٹ کیا۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل گلستان کلی عبدالرحمن زئی سے تعلق رکھنے والے عزت خان کاکڑ نے فائٹ کے بعد بتایا کہ ان کے ریکارڈ میں 3 ہفتوں میں 3 فائیٹس جیتنے کا اعزاز بھی شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے انھوں نے ایک طویل جدوجہد کا سامنا کیا اور مشکل حالات کو بھی شکست دی۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے صمد اچکزئی نے بتایا کہ عزت کاکڑ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے بی کے ایف سی یعنی بغیر گلوز اور گئیرز فائیٹ میں شمولیت کی اور جیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا اگلا ٹارگٹ اسرائیلی فائیٹر ہے اور وہ اس سے فائیٹ کے لیے بے تاب ہیں۔
عزت اللّٰہ کوئٹہ میں اپنے کوچ حاجی رحمت اللّٰہ کے زیرِ نگرانی فائیٹر اسپورٹس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرتے رہے ہیں اور اپنے کوچ کو اس کامیابی کا اہم حصہ قرار دیتے ہیں۔
Comments are closed.