گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی ایک نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت ڈائریا اور ہیضہ ہونے کی اہم وجوہات سے واقف ہے۔
سروے کے مطابق 59 فیصد شہری گندے پانی کو ڈائریا اور ہیضہ ہونے کا اہم سبب قرار دیتے ہیں جبکہ 37 فیصد باسی کھانے کو اس کی وجہ قرار دیتے ہیں۔
35 فیصد ہاتھ نہ دھونے، 33 فیصد افراد گندا کھانا کھانے اور گندے برتنوں کا استعمال کرنے جبکہ 17 فیصد افراد حفظانِ صحت کے اصولوں کو نہ اپنانے کو ان بیماریوں کے پھیلنے کی اہم وجوہات میں شمار کرتے ہیں۔
Comments are closed.