بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی عوام اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کریں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی عوام سے اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہی حال رہا تو زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو جائیں گی۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ادویات استعمال نہ کریں، ادویات کے غلط استعمال، تشخیص کی غلطیوں اور معالجین کی کوتاہیوں سے سالانہ لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.