لاہور:بلا شبہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر کسی چیز کی لگن اور جستجو ہو تو دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کو اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی،
ایسا ہی ایک کارنامہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے سر انجام دیا۔
Breaking National record by 29 Gold Medals at 4th convocation of Ameeruddin. #MedTwitter #MedEd @dr_danish_awan @MashwaniAzhar @MedicalGlobe_MG @oyebajwey @fawadchaudhry pic.twitter.com/BuYU4hX4ia
— WaleedMalik (@MedalMachine) December 1, 2022
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیکل کی تعلیم کے دوران گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے طالبعلم کو 85 فیصد سے زائد نمبر یا کلاس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنا ہوتے ہیں،حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ قائم کیا۔
اس حوالے سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا تھا کہ جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئیں،حافظ ولید ملک سے قبل یہ اعزاز کنگز ایڈورڈز میڈیکل کالج کی طالبہ کے پاس تھا جنہوں نے ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے دوران 23گولڈ میڈل حاصل کیے تھے۔
Comments are closed.