امریکی مصنف سدینند دھومے نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بیان جاری کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں سدینند دھومے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کڑی آزمائش سے نکل آئی اور باقی رہی۔
امریکی مصنف سدینند دھومے کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معمولی بات نہیں ہے، سب کو مبارک ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔
تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔
پارلیمنٹ نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اپنائے گئے تمام غیر آئینی حربے ناکام رہے۔
عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے۔
Comments are closed.