پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

پاکستانی سکھوں کا جناح ہاؤس کا دورہ، شرپسندوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

پاکستانی سکھ کمیونٹی کے وفد نے پیر کو جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر سکھ وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اوردہشتگردی کی مذمت کی۔

وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے پاکستان کا پرچم جلایا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ان کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔

وفد کے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور مسمار کرنے والے اور شہداء لواحقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہو سکتے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ جو بھی تخریب کار، ان کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈز جناح ہاؤس کو جلانے، شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں انہیں کڑی سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.