جاپانی تنظیم ’جاپان پاکستان ایسوسی ایشن‘ کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر شوجی کیکوچی نے جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ سے ملاقات کی۔
یہ تنظیم جاپان میں پاک جاپان سیاسی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم خدمات انجام دیتی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور تجارتی تعلقات پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں تنظیم کے سابق سربراہ شن ایمائزومی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے جاپانی تنظیم کے مینجنگ ڈائریکٹر شوجی کیکوچی سے کہا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں معاشی و سیاسی تعلقات کے شعبے میں اہم خدمات انجاد دی گئی ہیں جبکہ مستقبل کے لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی تنظیم ایک نیا روڈ میپ تیار کرے جس پر چل کر اہم مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہوں۔
اس موقع پر تنظیم کے ارکان نے سفیر پاکستان کے مشورے کو سرہا جبکہ موجودہ سطح پر تنظیم کی جانب سے پاک جاپان تعلقات میں بہتری کے لیے جاری اقدامات سے سفیر پاکستان کو آگاہ کیا گیا، جس کی سفیر پاکستان نے تعریف کی۔
واضح رہے کہ جاپان پاکستان ایسوسی ایشن پاک جاپان تعلقات کے فروغ اور جاپان میں پاکستان کے سیاسی و تجارتی مفادات کے تحفظ کرنے والی اہم تنظیم ہے جس میں جاپان کے چوٹی کی کاروباری شخصیات سمیت اہم سیاسی ارکان بھی شامل ہیں۔
تنظیم کے سابق سربراہ شن ایمائزومی کو حکومت پاکستان ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز سے بھی نواز چکی ہے۔
Comments are closed.